دانتوں کے درد کا علاج گھریلو ٹوٹکے اور حکمت عملی
دانتوں کے درد کا علاج گھریلو ٹوٹکے اور حکمت عملی دانتوں کا درد ایک ایسی مشکل ہے جس کا سامنا بچے سے لے کر بوڑھے تک ہر کوئی کر سکتا ہے۔ یہ درد کبھی کبھار بے حد شدید ہو جاتا ہے اور خصوصاً رات کے وقت جب ہم آرام کر رہے ہوتے ہیں، یہ تکلیف ہمارے لئے بہت زیادہ پریشان کن ہوسکتی ہے۔ دانتوں کے درد کی شدت کا اثر گھر کے ہر فرد پر پڑتا ہے، خاص طور پر خواتین خانہ پر جو عموماً گھر کی دیکھ بھال اور بچوں کی صحت کے مسائل سے نمٹتی ہیں۔ اس کے علاوہ، بعض افراد ڈینٹسٹ کے پاس جانے میں ہچکچاتے ہیں، انہیں یہ خوف ہوتا ہے کہ ایک بار دانتوں کا علاج کروانے کے بعد انہیں مستقل طور پر ادویات کا استعمال کرنا پڑے گا۔ دانت کے درد سے فوری چھٹکارا پانے کے گھریلو ٹوٹکے لونگ یا لونگ کا تیل لونگ ایک قدرتی اجزاء ہے جو دانتوں کے درد کے علاج میں انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ آپ کچھ عدد ثابت لونگ کو اپنے درد والے دانت کے قریب رکھیں اور اسے تھوڑی دیر تک برقرار رکھیں۔ اگر آپ لونگ کے تیل کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایک روئی کے چھوٹے ٹکڑے کو لونگ کے تیل میں ڈبو کر اسے درد والے...